چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو خبریں آرہی ہیں وہ حوصلہ افزا نہیں۔ ہمیں سخت تشویش ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ آج عدالت عظمٰی سے استدعا کی ہے ہماری درخواست جلد سماعت کیلئے لگائی جائے تاکہ یہ معاملہ حل ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ c دینے کا بھی حکم دیا گیا تھا، سپریم کورٹ سے کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق فیصلے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں جیل میں ہیں، تاحال ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، ان کو فوری رہا کیا جائے۔