ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اور اب وائٹ ہاؤس کی باری ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنا واضح مؤقف دنیا کے سامنے رکھے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجویز اب بھی میز پر موجود ہے، جس کے تحت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سے متعلق طے شدہ شرائط پوری ہونے کی صورت میں مثبت سفارتی پیش رفت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے
قبل ازیں عباس عراقچی نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اب باری وائٹ ہاؤس کی ہے کہ وہ اپنی راہ کا انتخاب کرے۔
سید عباس عراقچی نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حقیقت کو تو واضح طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ امریکہ کی اکثریت اسرائیل کی پالیسیوں سے بیزار ہو چکی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ اس بات پر مبہم دکھائی دیتے ہیں کہ عوام میں یہ شدید غصہ اور نفرت کیوں پائی جاتی ہے، یقینی طور پر امریکی صدر کو اپنے اندر موجود اس ابہام کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عام امریکی شہری اب اس بات سے بخوبی تنگ آ چکے ہیں کہ کس طرح اسرائیل نے امریکی انتظامیہ کو طویل اور لامتناہی جنگوں میں پھنسا رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس وقت امریکی عوام اس پالیسی سے اب مکمل طور پر بیزار ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اب خطے کے ممالک بھی اس تباہ کن صورتحال سے مزید متاثر ہونے کو تیار نہیں ہیں۔


