اسلام آباد( ای پی آئی ) سی ایس ایس کا امتحان دینے کے خواہش مند امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ ایف پی ایس سی نے 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC)نے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 نومبر مقرر کر دی ہے،تحریری امتحان میں صرف ایم پی ٹی 2027 پاس امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے،تحریری امتحان 27 جنوری سے ملک کے 19 شہروں میں شروع ہو گا.
ایف پی ایس سی کے مطابق آن لائن درخواست کی دستخط شدہ ہارڈ کاپی اور مطلوبہ دستاویزات 4 دسمبر تک جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
امیدواروں کیلیے کم از کم سیکنڈ ڈویژن بیچلر ڈگری اور 21 سے 30 سال عمر کی حد مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی عمر کا تعین 31 دسمبر 2026 کو کیا جائے گا، جبکہ اہل امیدواروں کو 2 سال عمر کی رعایت بھی حاصل ہوگی۔


