راولپنڈی میں قتل ہونے والی اینکر پرسن ربیعہ احسن کے زیر حراست ملزم احسن کا لاہور فرانزک لیب میں پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور فرانزک لیب میں ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ ایک گھنٹے سے زائد دورانیے پر مشتمل تھا اور ٹیسٹ کے دوران ملزم کے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن، نبض اور مختلف حرکات مشاہدہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ماہرین نے ٹیسٹ کے دوران ملزم سے وقوع کے روز پیش آنے والے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقتولہ ربیعہ احسن کے تینوں موبائل فونز اپنی تحویل میں لے لیے تھے جن پر کوئی پاس ورڈ یا سیکیورٹی کوڈ موجود نہیں تھا، اور ان کا تفصیلی فرانزک کرایا جا رہا ہے۔ ابتدائی موبائل تجزیے اور ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان ہونے والی چیٹ کے ریکارڈ سے تحال کسی بڑے تنازع یا دشمنی کے شواہد سامنے نہیں آئے، تاہم موبائل فونز کی حتمی فرانزک رپورٹ کو چالان کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ قتل کے اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔


