آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے، مزید تین آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران متاثرہ ٹینکرز کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ آئل ٹینکرز میں ایک سپر ٹینکر بھی شامل ہے، جو 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جا رہا تھا۔ ایرانی بحریہ کا مؤقف ہے کہ آئل ٹینکرز نے آبنائے ہرمز میں مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے ایک اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق ڈرون کا ملبہ ملنے کے بعد اسے تکنیکی جانچ کے لیے فوجی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مار گرایا گیا ڈرون ’بیٹرفور‘ نامی ماڈل کا ہے، جو جی پی ایس کے بغیر بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔