رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد: (ای پی آئی) ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026-27 کے پہلے چار ماہ کے دوران ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.8 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصے میں ان میں اضافہ ہو کر یہ حجم 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہو گیا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات میں 97 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو ملکی برآمدی شعبے کی کارکردگی میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔


