اپنے والد کا خط پڑھ کر دل دہل گیا، ہم پاکستان کے جمہوری طور پر منتخب لیڈر کا قتل ہوتے دیکھ رہے ہیں، ایکس پر بیان
لندن (ای پی آئی) *سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے والد کے اعلیٰ عدلیہ کو لکھے گئے خط پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے والد کو جس اذیت سے گزارا جا رہا ہے وہ بالآخر ان کی جان لے لے گی۔*
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں قاسم خان نے عمران خان کا خط شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اپنے والد کا خط پڑھ کر دل دہل گیا ہے۔ انہیں جس اذیت سے گزارا جا رہا ہے وہ بالآخر ان کی جان لے لے گی۔“
اپنے ردِعمل میں خدشے کا اظہار کرتے ہوئے قاسم خان نے لکھا کہ ”ہم پاکستان کے جمہوری طور پر منتخب لیڈر کا قتل ہوتے دیکھ رہے ہیں۔“
قاسم خان کا یہ ردِعمل سابق وزیرِاعظم عمران خان کے اس خط کے بعد سامنے آ رہا ہے جو انہوں نے چیف جسٹس پاکستان، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے نام لکھا ہے۔
عمران خان کا یہ خط ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے ’ایکس‘ پر شیئر کیا گیا ہے۔


