لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع
الیکشن کمیشن کے مطابق یونین کونسل 28 رشید وگن، ٹاؤن کمیٹی باڈہ کے وارڈ 12 اور یونین کونسل 10 رتوڈیرو میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں مجموعی طور پر 27 ہزار 678 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
تینوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہے، جبکہ خالی ہونے والی 9 بلدیاتی نشستوں میں سے 6 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔
انتخابات کے لیے 19 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جہاں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 308 پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔


