سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ ابوظہبی کورٹ آف اپیل کی ڈگری پاکستان میں براہِ راست قابلِ نفاذ نہیں۔ عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے نجی کمپنی کی اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے سابقہ احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ 2007 کے حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت متحدہ عرب امارات کی وفاقی کورٹ آف اپیل کو پاکستان میں عدالتی ڈگریوں کے نفاذ کے لیے تسلیم کیا گیا ہے۔ کیس میں ججز کی آرا مختلف ہونے کے بعد ریفری جج جسٹس شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر کے مؤقف سے اتفاق کیا، جبکہ جسٹس عرفان سعادت خان نے اختلافی نوٹ میں ابوظہبی کی عدالت کے فیصلے کو پاکستان میں قابلِ عمل قرار دیا تھا۔