اسلام آباد(ای پی آئی) پاکستان کی چار جامعات میں سے آئی جیو نیویگیٹرز نےمختلف مشترکہ سیمینارز کے ذریعے جغرافیائی معلوماتی نظام(جی آئی ایس) ویک 2026 منایاگیا تقریبات میں طلبہ اساتذہ اور صنعتی شعبے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی جہاں جغرافیائی معلوماتی نظام، مصنوعی ذہانت اور جغرافیائی ٹیکنالوجیز کے بدلتے ہوئے کردار اور ان کے عملی استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیاجسکاموضوع "GIS بامقصد ترقی اور جدت کا ذریعہ”تھااسی مناسبت سے منعقد کی جانے والی ان تقریبات کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید جغرافیائی ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ان کے عملی استعمال کو فروغ دینا بھی اس اقدام کے اہم مقاصد میں شامل تھا۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی ان تقریبات کا آغازبحریہ یونیورسٹی، اسلام آباد میں "بحریہ جیو اسپیشل کنیکٹ 2026سے ہوااس تقریب کا انعقاد شعبہ ارضیات و ماحولیاتی علوم اور سینٹر آف ریسرچ ایکسیلنس: ارتھ، کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ کے اشتراک سے کیا گیاتقریب میں جغرافیائی ٹیکنالوجی میں جدت اور حقیقی دنیا کے مسائل کے حل میں اس کے استعمال پر گفتگو کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیااے آئی جیو نیویگیٹرز نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے تعلیمی حلقوں کے ساتھ مل کر ایک سیمینار میں شرکت کی، جس کی میزبانی شعبہ ارضیات نے کی سیمینار کا عنوان "نقشوں سے بامقصد اقدامات تک: GIS کی مدد سے موسمیاتی معلومات اور مضبوط کمیونٹیز کی تشکیل”تھااس نشست میں موسم کی نگرانی، موسمیاتی معلومات اور مقامی آبادیوں کو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے مضبوط بنانے میں جغرافیائی معلومات کے استعمال پر توجہ دی گئی تیسرا سیمینار بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں شعبہ شماریات کے اشتراک سے منعقد ہوا”نقشہ سازی سے آگے:شماریاتی اصول، مشین لرننگ اور جیو اے آئی کے نئے دور کا آغاز”کے عنوان سے ہونے والی اس نشست میں اعداد و شمار پر مبنی جدید حل تیار کرنے کے لیے شماریاتی طریقوں، مشین لرننگ اور جغرافیائی ٹیکنالوجیز کے امتزاج پر تبادلہ خیال کیا گیاخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں شعبہ زرعی انجینئرنگ کے اشتراک سے جاری رہا۔ اس سیمینار میں مختلف شعبوں میں جیو اے آئی، مشین لرننگ اور جدید جغرافیائی طریقوں کے ابھرتے ہوئے استعمال کا مزید جائزہ لیا گیاان تقریبات کے ذریعے اے آئی جیو نیویگیٹرز نے واضح کیا کہ GIS اب روایتی نقشہ سازی تک محدود نہیں رہا بلکہ مصنوعی ذہانت مشین لرننگ اور ریموٹ سینسنگ کے امتزاج سے مسلسل ترقی کر رہا ہےیہ جدید ٹیکنالوجیز موسمیاتی خطرات کے جائزے، موسم سے متعلق معلومات، ماحولیاتی نگرانی اور بہتر فیصلے کرنے کے نئے مواقع فراہم کر رہی ہیں یہ اقدام اے آئی جیو نیویگیٹرز کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت تعلیمی میدان اور صنعتی شعبے کے درمیان فاصلے کو کم کرنا، علم و تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا اور طلبہ کو ان جدید ٹیکنالوجیز سے روشناس کروانا شامل ہے جو مستقبل میں جغرافیائی ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گیGIS
ویک 2026 کے
مل ذریعے اے آئی جیو نیویگیٹرز نے تعلیمی اداروں کے ساتھ اپنے روابط کو مزید مضبوط بنایا اور پاکستان میں جغرافیائی ٹیکنالوجی کے فروغ، جدت کو آگے بڑھانے اور مستقبل کے ماہرین کی تربیت و حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کیااے آئی جیو نیویگیٹرز مصنوعی ذہانت پر مبنی جغرافیائی معلوماتی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے، تاکہ ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی کو بامقصد معلومات میں تبدیل کرکے ایک زیادہ باخبر اور قدرتی آفات و موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مضبوط مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے