راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ 16 دسمبر تک مؤخر کردیا، علیمہ خانم کی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی

راولپنڈی (ای پی آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج مقدمے میں علیمہ خانم کے خلاف محفوظ فیصلہ چھٹی بار موخر کرتے ہوئے 16 دسمبر تک ملتوی کردیا۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک سمیت ان کی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

سماعت کے دوران علیمہ خانم کے وکیل کی جانب سے مزید دلائل دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنانے کی تاریخ ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے اسے 16 دسمبر تک ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ 26 نومبر احتجاج مقدمے میں علیمہ خانم کے خلاف محفوظ فیصلہ چھٹی مرتبہ موخر کیا گیا ہے۔