عزالدین الحیہ خلیل الحیہ کے واحد زندہ بچ جانے والے بیٹے ہیں جبکہ باقی چار بیٹے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں

(ای پی آئی)حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تنظیم کے ایک رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزالدین الحیہ کو قتل کرنے کی کوشش ناکام رہی ہے۔عزالدین الحیہ خلیل الحیہ کے واحد زندہ بچ جانے والے بیٹے ہیں جبکہ باقی چار بیٹے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے صبح سویرے غزہ میں عزالدین الحیہ اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا۔
ؓغیرملک

خبررسا ں ادارے کے مطابق حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے آج صبح سویرے غزہ میں عزالدین الحیہ اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

عزالدین الحیہ اپنے والد خلیل الحیہ کے واحد زندہ بچ جانے والے بیٹے ہیں۔ ان کے دیگر چار بیٹے اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔عزالدین الحیہ کے جڑواں بھائی حمام الحیہ بھی 2025 میں قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک شہید ہوئے تھے۔اس خبر پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔