فراہم کردہ شناختی دستاویز قانونی طور پر مؤثر نہیں تھی۔ اسی بنیاد پر ملکیت کی منتقلی منسوخ کرنے اور رہائش گاہ سیل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سی ڈی اے
اسلام آباد (ای پی آئی) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی ملکیت منتقلی منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کر دی ۔سی ڈی اے کے حکمنامے کے مطابق امان اللہ کے مرحوم والد محمد یونس کے نام پر دو شناختی کارڈز سامنے آئے۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ جائیداد کی منتقلی کے لیے فراہم کردہ شناختی دستاویز قانونی طور پر مؤثر نہیں تھی اور ملکیت کی منتقلی کے لیے درست پاکستانی شناختی کارڈ لازمی ہے۔سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ نے اسی بنیاد پر جائیداد کی ملکیت کی منتقلی منسوخ کرنے کی کارروائی کی۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اسٹیٹ ونگ نے اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور میں واقع رہائشی جائیداد کی ملکیت کی منتقلی منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی 1200 مربع گز پر مشتمل رہائشی جائیداد (مکان نمبر 7، اسٹریٹ 83، سیکٹر جی سکس فور) سے متعلق سی ڈی اے کے حکمنامے کے تحت کی گئی ہے، جسے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ قرار دیا جا رہا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق مکان امان اللہ ولد محمد یونس کے نام منتقل کیا گیا تھا۔
امان اللہ کے مرحوم والد محمد یونس کے نام پر دو شناختی کارڈز موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے امان اللہ کو افغان شہری قرار دیے جانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ نادرا کی تصدیق کے دوران خاندانی ریکارڈ میں تضادات سامنے آنے پر ان کا پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کر دیا گیا تھا۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ملکیت کی منتقلی کے لیے درست پاکستانی شناختی کارڈ لازمی ہے، جبکہ فراہم کردہ شناختی دستاویز قانونی طور پر مؤثر نہیں تھی۔ اسی بنیاد پر ملکیت کی منتقلی منسوخ کرنے اور رہائش گاہ سیل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے


