اسلام آباد(ای پی آئی)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے نگران سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دیدیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے،آئین میں نگران حکومتوںکی مدت میں توسیع کی گنجائش ہے۔وزیر قانون نے کہاکہ امن وامان یا خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر آئین میں ایسا انتظام موجود ہے،

1988 میں سیلاب کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے تھے ،بینظیر بھٹو کی شہادت کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ تبدیل کی تھی ،ان کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دے گا۔