اسلام آباد(ای پی آئی)موسم کی خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا سرکاری دورہ اسلام آباد منسوخ ہوگیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پیر کو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچنا تھا ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کر لیے گئے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پر یو اے ای صدر کا استقبال کرنا تھا،


