اسلام آباد (ای پی آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پشاور مسجد بم دھماکہ میں اورکوہاٹ کے علاقہ ٹانڈہ ڈیم میں کشتی الٹنے کے دلخراش سانحات نے ہر دل کومضطرب کر دیا ۔

سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شاور مسجد بم دھماکہ میں اور ٹانڈہ ڈیم میں کشتی الٹنے کے دلخراش سانحات نے ھر دل کومضطرب کر دیا ۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ کریم شھدأ کے درجات کو بلند فرمائیں ، بے شک دھشت گرد جہنم کا رزق بنیں گے۔

یاد رہے کہ پشاور کی مسجد میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 88ہوگئی ہے جبکہ کوہاٹ میں کشتی الٹنے سے مدرسے کے 30سے زائد بچے جاں بحق ہوگئے ہیں.