اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ق لیگ کی صدارت کے معاملے پر چودھری شجاعت حسین کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چودھری شجاعت حسین کی پارٹی صدارت کے حوالے سے درخواست منظور کرلی ہے ، الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت کو برقرار رکھا ہے ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا، چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔