اتر پردیش (ای پی آئی) بھارتی ریاست اترپردیش میں دلت لڑکی کا دریا میں نہانا سزا بن گیا ، انتہا پسند ہندوؤں کی نظرمیں اس نےدریا کے پانی کو ناپاک کردیا ہے ۔ مبینہ طور پرہندوتوا کے غنڈے اس گناہ کے لیے لڑکی پر تشدد کر رہے ہیں.

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق "ہندوتوا کے غنڈے” "یوپی میں ایک دلت لڑکی” پر دریا میں نہانے اور "اس کی حرمت کو خراب کرنے پراس پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مردوں کا ایک گروہ ایک خاتون کو اس کے بالوں سے گھسیٹتا ہے، اسے لاتیں مارتا ہے اور لاٹھیوں سے اس پر حملہ کرتا ہے، جب کہ وہ تماشائیوں سے گھری ہوئی چیخ و پکار کر رہی ہے۔

پرتشدد واقعے کی پریشان کن فوٹیج، جو کہ ایک دریا کے قریب ایک کھلے میدان میں بنائی گئی اس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ یو۔پی میں ذات پات کی بنیاد پرلڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی.