کراچی (ای پی آئی) قومی کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بیٹی آپ کے باغ کا خوبصورت ترین پھول ہے،

شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ دو تصاویرٹوئیٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ بیٹی آپ کے باغ کا خوبصورت ترین پھول ہے،کیونکہ وہ رحمت کے ساتھ کھلتی ہیں. بیٹی ہی وہ شخصیت ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہو اور جس کے ساتھ تم خواب دیکھتے ہواور جس سے تم دل سے محبت کرتے ہو،میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دی ہے ، دنوں کو مبارک ہو.

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1621757937600413699?s=20&t=HMBY5gAug1BQR9yABWb4Qw

یاد رہے کہ گذشتہ روز شاہد آفریدی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں.آج شاہد آفریدی نے دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں شاہد آفریدی ،شاہین آفریدی کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں شاہین آفریدی اور ان کی منکوحہ کو دیکھا جاسکتا ہے .