اسلام آباد(ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ ”پاکستان میں PDM حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے۔“
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری کا کہناتھا کہ اگر ایسا ہوا تواس کے شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے ، ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز ہو گا اور ہماری آزادی محض رسمی ہو گی،ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو دائو لگایا جا رہا ہے ،
ملک میں انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہئے۔


