اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں فواد چوہدری اور شہباز گل کی سوشل میں پر نوک جھونک پردلچسپ تبصرے ہورہے ہیں.

فواد چوہدری نے اقلیتی رہنما رمیش کمار وانکوانی سے معافی مانگنے ہر رد عمل میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں شہباز گل سے کہاکہ شہباز گل صاحب رمیش کمار جیسے لوٹے کو لوٹا کہنا Statement of Fact ہے اس پر معذرت نہیں بنتی، فورا َ توبہ کریں لوٹا لوٹا کہہ کر واپس آئیں ..

اس پر وضاحت کرتے ہوئے شہباز گل نے ٹوئیٹ کی کہ فواد جی انہوں نے رجیم چینج میں لوٹا کریسی کی۔ ضمیر بیچا۔ یہ ایک فیکٹ ہے۔اور اس وجہ سے وہ ایک سیاسی لوٹے ہیں اور رہیں گے۔

TV پر تلخی میں ایک سخت لفظ ادا ہو گیا تھا جو دوستوں نے کہا گل صاحب آپ نے اس لئے کہہ دیا کیونکہ وہ اقلیت سے تھا-اللہ سے ڈر لگا اور صرف اس لفظ پر افسوس کیا.

ٹوئیٹر صارف ندیم اے رانا نے جوابی ردعمل میں کہا ہے کہ گِل صاحب نے جن الفاظ سے رمیش کمار کو نوازا تھا میں نے اس پہ تنقید کی تھی آپ نے معزرت کر کے بڑے پن کا ثبوت دیا لیکن جہاں تک لوٹے کی بات ہے وہ درست ہے مجھے رمیش اور راجہ ریاض میں کوئی فرق نظر نہیں آتا دونوں آستین کے سانپ ہیں

صارف شکیل احمد نے لکھا ہے کہ رمیش کمار نے شہباز گل پر کیس بھی کیا ہوا ھے ۔ اب دیکھنا یہ ھے کہ لوٹا کہنے پر تو کوئی کیس بنتا بھی نہیں اور کوئی کرتا بھی نہیں ۔
اندرونی کہانی کچھ اور لگتی ھے ۔ وقت آنے پر کھلے گی