اسلام آباد (ای پی آئی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کی پالیسوں پر تنقید کی تو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے انہیں سخت ردعمل دیا ہے .

سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئیٹ میں سراج الحق نے کہا کہ چھری آئی ایم ایف کی ہے، ہاتھ شہبازشریف کا ہے اور گلا غریب عوام کا کٹ رہا ہے۔
آئی ایم ایف کے حکم پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور بجلی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے۔ مذمت کےلیے الفاظ نہیں ہیں۔ عوام اس ظالم ٹولے سے نجات کےلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں.

اس پر ردعمل میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آپکو احتراماً کبھی جواب نہیں دیا. لیکن افسوس سچ یہی ھے کہ پانامہ کیس میں چھُری ریاستی اداروں میں موجود سازشی سہولت کاروں کی تھی
ہاتھ محترم سراج الحق کاتھا گلا منتخب جمہوری حکومت آئین انصاف اور قانون کا کٹتارھا، آپ misuse ہوۓ یہاں جو تباھی بھی آٸی آپ اس سے بری الذمہ نہیں.

https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1624591923703869443?s=20&t=a0zty9jL1Ae-kLnmzU4JFw

ایک سوشل میڈیا صارف مظہر رندھاوا نے خواجہ سعد رفیق کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ خواجہ صاحب آپکے والد نے جمہوریت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا
آپ ذرا سوچیں ضرور…افسوس آپکے لیڈرز نے آپکو نسل در نسل غلام بنا لیا ،،،کل سیاست
ووٹ کو عزت دو سے بوٹ پالش تک
آپ باضمیر بنیں اور بغاوت کریں.

ایک صارف فاروق نے لکھا ہے کہ جناب مولانا صاحب، اگر آپ کے پاس کوئی حل ہے تو شہباز شریف اوت زرداری صاحب کو بتا دیں۔
لیکن خداکے لیے تمام سیاسی پارٹیاں معیشت کے اوپر سیاست کرنا بند کردیں۔ اپنی اپنی لڑائیاں اور گالم گلوچ کریں،لیکن معیشت کے اوپر کوئی سیاسی پارٹی سیاست نہ کرے بلکہ حکومت کو اسکا حل بتائے۔ملک کے لیے.

ایک اور صارف سیدعلی رضا حسنی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ حل موجود ہے جماعت اسلامی کے پاس۔
سراج الحق نے خیبر کے پی کو سود فری اور قرضہ سے پاک صوبہ بنایا۔
باقی سیاست نہیں بلکہ اٹل حقیقت ہے کہ زرداری شریف اور عمران کے ساتھ فوجی حکمران ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار ہیں