کراچی (ای پی آئی)کراچی کے تھانے زمان ٹاون کی حدود میں مشکوک پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

زخمی ہونے والے ملزم ادیب رضا سمیت 3 ملزمان کو رینجرز نے پولیس کے حوالے کیا تھا۔زخمی ادیب رضا سمیت 3 ڈاکوں کو رینجرز نے زمان ٹاون پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ ایس ایچ او زمان ٹان نے مقابلہ ظاہر کر کے ادیب رضا کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ باقی 2 ساتھیوں کو فرار ظاہر کیا ہے۔

رینجرز کی جانب سے زمان ٹان سے 3 ڈاکوں عاصم رضا، ادیب رضا اور اسد کو اسلحے اور لوٹی گئی رقم سمیت گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کی پریس ریلیز بھی جاری کی گئی اور پھر تینوں ملزمان کو زمان ٹان پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ہفتہ کی رات زمان ٹان پولیس نے ملزم ادیب رضا کو مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا جبکہ رینجرز کی جانب سے گرفتار ادیب رضا کے 2 ساتھیوں کو مفرور ظاہر کر دیا۔