پیرس (ای پی آئی )پیرس میں پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں مزید شدت آرہی ہے، پیرس میں 5 لاکھ افراد نے مارچ کرکے گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے۔
فرانس کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جلاو گھیراو کی وجہ سے 50 فیصد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔خبررساں اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
مظاہرین نے حکومت سے پنشن کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 برس نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور نچلے طبقے کی جگہ امیروں پر ٹیکس لگا کر بجٹ اصلاحات کرنے پر زور دیا ہے۔مظاہرین نے صدر میکروں کو خبردار کیا کہ پنشن منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پہلی ہڑتال 16 فروری کو ہوگی اور 7 مارچ سے ملک بھر میں پہیہ جام کردیا جائے گا۔


