اسلام آباد(ای پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج، وکیل سپریم کورٹ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ارشد شریف کے‌خاندان کو بلا معاوضہ بطور وکیل خدمات کی پیش کش کی ہے .

شوکت عزیزصدیقی نے یہ پیش کش سینئر صحافی ثاقب بشیر کی ٹوئیٹ کے ردعمل میں کی ہے جس میں ثاقب بشیر نے کہا تھا کہ ارشد شریف کی فیملی کی طرف سے سپریم کورٹ میں اس ملک کا کوئی وکیل کیس کی پیروی کے لیے تیار نہیں.

اس پر ردعمل میں شوکت عزیزصدیقی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ اگر اُن کی فيملی چاہے تو ميری خدمات بلا مُعاوضہ حاضر ہیں.

اس سے قبل ٹوئیٹر پر صارف عدیل راجہ نے انکشاف کیا تھا کہ ملک کے بارہ وکیل جن میں سے آٹھ چوٹی کے وکیل کیس مٰن پیش ہونے سے انکار کرچکے ہیں،
عدیل راجہ نے لکھا تھا کہ پاکستان میں چوٹی کے آٹھ وکیل انکار کر چکے۔۔ چار اسکے علاوہ انکار کر چکے، کل بارہ!