کوئٹہ(ای پی آئی)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں چیچہ وطنی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا، جس کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔زخمیوں کو ٹرین سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال، ڈی پی او اور ضلعی افسران اطلاع ملتے ہیں دھماکے سے متاثرہ ٹرین میں پہنچ گئے۔پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا۔