اسلام آباد(ای پی آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کردی گئی ۔ پولیس نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے حوالے سے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان پیش کردیا ۔۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کو پیش کردیا گیا ہے جس کے بعد عدالت فرد جرم عائد کرنے کیلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر ۔۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست واپس کردی ۔

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے بیان پر شیخ رشید کیخلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی ۔

شیخ رشید کی طرف سے گرفتاری کے وقت پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی اشیا کی سپرداری اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ اور اشفاق وڑائچ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئیں ۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ مقدمے کا چالان پیش کردیا گیا ہے ، دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے ، اندارج مقدمہ کی درخواست سننے کا اختیار سیشن عدالت کا ہے اس لئے یہ واپس کررہے ہیں ۔

شیخ رشید نے استدعا کی کہ فرد جرم کیلئے پندرہ مارچ کی تاریخ رکھ دیں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ فرد جرم کیلئے اتنی لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے ، ٹرائل شروع ہوگا تو پھر دیکھ لیں گے ۔ کیس کی سماعت دو مارچ تک ملتوی کردی گئی.

ایس ایچ او کے خلاف درخواست
شیخ رشید احمد کی گرفتار کرنے والے پولیس عملہ کے خلاف قانونی کاروائی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں دی گئی تھی جس میں اشفاق ورائچ، انسپکٹر عاشق منور اور دیگر پولیس ملازمین کو نامزد کیا گیا تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈیڑھ سے دو سو پولیس ملازمین نے گھر پر حملہ کیا، پولیس نے 2 فروری کو اسلام آباد میں رات ساڑھے بارہ بجے غیر قانونی ریڈ کیا، ایس ایچ او نے کہا کہ تمہیں سبق سکھانے آیا ہوں، ریڈ کے دوران پولیس عملہ تین آئی فون اٹھا کر لے گیا،پولیس نے پونے تین لاکھ کی ر قم، چھ گھڑیاں اور ملازمین کے فون بھی چھین لیے

میڈیا سے گفتگو
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا،،،پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگ رہی ہے،، یہ لوگ عمران خان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،،، پاکستان کو صرف سپریم کورٹ ہی بچا سکتی ہے.

شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ا ور میں اُن کا ا تحادی ہوں۔میرا خیال تھا کہ ریٹائر ہو جاوں گا لیکن اب انہیں ختم کروںگا۔
شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر تیراندازی کرتے ہوئے کہا کہ نواز، شہباز اور مریم نواز چوروں، لٹیروں کے جہاز استعمال کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگ رہی ہے،،، صرف سپریم کورٹ ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اُن سے کیس کے حوالے سے تفتیش ہی نہیں کی گئی۔ مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہا گیا۔

سماعت سے فارغ ہونے کے بعد شیخ رشید نے سوشل میڈیا پراپنی‌ٹویت میں کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کےکہنےاورخیرات کی خاطرچین کی دوستی کوداوپرنہیں لگایاجاسکتاپاکستان کی چین سےدوستی ہمالیہ سےبلندہےاسحاق ڈارکےIMFکوغلط اعدادوشماردینےپرمشرف کی حکومت نےجرمانہ اداکیا مریم نوازپہلےاپنےشوہرکوآن بورڈکرےپھرورکروں سےخطاب کرے ان کےگھرکےبھیدی لنکاڈھارہےہیں مخالفوں کی ضروت نہیں..

انہوں نے مزید کہاکہ 380ارب روپےبجلی چوری بھی غریبوں کےبجلی کےبلوں میں ڈال دی گئی۔مریم کہتی ہےیہ میری حکومت نہیں پھربتائےحکومت کس کی ہےاوراسےکون لایاہےگنیزبک کاریکارڈتوڑنے والی88وزرا کی کابینہ کس کوجواب دہ ہےصدراورسپریم کورٹ ملک کی ڈوبتی کشتی بچاسکتےہیں میراٹویٹ میراجرم بن گیاہےقوم میراٹویٹرجوائن کرے.