اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان میں حال ہی میں شروع ہونے والے ٹی وی چینل اے بی این نیوز کے رپورٹرو اینکر عیسیٰ نقوی نے خبر دی ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے دوران معاملات ایسی نہج پر آکر پھنس گئے ہیں جہاں مارشل لا کا راستہ ہموار ہورہا ہے۔

عیسیٰ نقوی کے مطابق آئینی ادارے سیاسی معاملے کو سلجھانے میں ناکام ہوگئے ہیں تو اب لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اب اس نظام کو فی الوقت لپیٹ دیا جائے۔

عیسی نقوی کے مطابق مارشل لا کے راستے میں واحد حائل چیز خراب معاشی صورتحال ہے ،اگر کہیں سے بھی کوئی بڑی رقم ملتی ہے تو ایسا ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ تخت لاہور سے ایک حکم نامہ بھی جاری ہوا ہے ۔