کوئٹہ(ای پی آئی)بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکا بارکھان کے رکنی بازار میں صبح کے اوقات میں ہوا، جب لوگ خریداری کیلئے جائے وقوع پر موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں چارافراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہیں، نعشوں کو ضروری کارروائی، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔