جکارتہ(ای پی آئی)انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولاویسی میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولاویسی میں پیر کی صبح 8 بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ تاہم زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب چین کے علاقے سنکیانگ ایغور کی وینسو کائونٹی اور اکسو پریفیکچر میں بھی 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 10 کلو میٹر گرائی میں تھا، تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔