پشاور(ای پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے نظریاتی کارکنان کی مایوسیوں کے ازالہ کیلئے بیس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
جو کارکنان کے تحفظات کے حوالے سے پارٹی قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو آگاہ کرے گی اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نظریاتی عہدیداروں کا اجلاس منعقدہ ہو ا۔
اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں کے نظریاتی عہدیدارو ں سابق وزیر عبدالسبحا خان، ملک جان زیب، میاں ہمایون شاہ ‘سید عمران ملک، اصل خان غزالی، راشد محمود اور پیر عظمت نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء نے قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا میں نظریاتی کارکنان کے تحفظات کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور کارکنان کے مایوسی کے ازالہ کے لئے بیس رکنی کمیٹی تشکیل دے گئی جو کارکنان کے تحفظات سے پارٹی قائد کو ملاقات کر کے آگاہ کرے گی اور مریم نواز کو بھی آگاہ کرے گی جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل نظریاتی کارکنان کے آئندہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔


