لاہور(ای پی آئی )مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مریم نواز نے سرگودھا میں ورکر کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے ججز پر الزامات لگائے ،مریم نواز نے بغیر ثبوت تقریر میں ججزکو سکینڈلائز کیا۔