اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال عمران خان کا نام لیئے بغیر بولیں کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاو۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیئے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے۔


