واشنگٹن(ای پی آئی)امریکا نے یوکرین کے لیے 40 کروڑ ڈالرز مالی امداد کے سعودی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی یوکرین کو توانائی و دیگر اہم امداد کے انتظامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی معاہدہ یوکرین کے لیے نازک وقت میں اہم قدم ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان 40 کروڑ ڈالرز مالی امداد کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق معاہدہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ یوکرین کے دوران ہوا۔معاہدے کے تحت سعودی عرب یوکرین کو انسانی امداد کے طور پر 40 کروڑ ڈالرز نقدی یا مصنوعات کی شکل میں دے گا۔یاد رہے کہ امدادی پیکیج کا اعلان سعودی ولی عہد نے گزشتہ سال یوکرینی صدر سے بات چیت میں کیا تھا۔