اسلام آباد(ای پی آئی)ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کی خصوصی کاوشیں جاری ہیں۔

پاک بحریہ کاجہاز نصر ایک ہزار ٹن سے زائد امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ ہوگیا ۔آفیشل حکام کے مطابق امدادی جہاز کی روانگی کے موقع پر ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سنگو اور پاک بحریہ کی اعلی قیادت نیشرکت کی۔دونوں متاثرہ ممالک کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان میں ہزاروں کی تعداد میں سرد موسم سے بچائو کیلئے خیمے، کمبل ، ، خشک راشن، ادویات، کثیر ملبوسات اور بڑی مقدار میں جنریٹرز شامل ہیں۔

پاک بحریہ کا امدادی کھیپ لیجانے والا نصر جہاز چودہ روز کے بحری سفر کے بعد اپنی مقررہ منازل طے کریگا ۔افواج پاکستان اور این ڈی ایم اے کی مشترکہ کاوشوں کی پہلے ہی ترکیہ اور شام کی عوام معترف رہی ہیں جس کا اندازہ بین الاقوامی میڈیا کی پذیرائی سے لگایا جا سکتا ہے۔ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئیافواج پاکستان اور این ڈی ایم اے کی امدادی کاوشیں مکمل بحالی تک جاری رہیں گی۔