لاہور(ای پی آئی)سیشن کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی، راسخ الہی اور زارا الہی کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کر دی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں پرویز الہی کے بیٹے اور بہووں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تفتیش مکمل کر رہے ہیں، عدالت مزید وقت دے۔
درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کا کیس بنایا ہے۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے، عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔


