کراچی(ای پی آئی)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے، ڈالر مزید 14 روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جس کی وجہ ماہرین عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کو قرار دے رہے ہیں۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 14 روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپے پر ٹریڈ ہو ا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 روپے 60 پیسے مہنگا ہو کر 266 روپے 11 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ماہرین نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے فنڈنگ ملنے میں تاخیر کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال جنم لے رہی ہے۔