لاہور(ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کی بازیابی اور ملاقات کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی،درخواست میں پنجاب حکومت، پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے،
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ زلفی بخاری نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دی، انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی۔


