شیخوپورہ (ای پی آئی ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے خلاف شیخوپور میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نون لیگی رہنما کے خلاف سابق جنرل سیکریٹری شیخوپورہ بار میاں علی بشیرایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائی تھی، ان پر اعلیٰ عدلیہ اور ریٹائرڈ جرنیلوں کے خلاف توہین آمیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سکھر میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دی تھی جس پر سکھر کی سیشن کورٹ نے مریم نواز کو 10 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔