لاہور ( ای پی آئی ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے دو اہم ڈائریکٹر جنرلز کا تبادلہ کر دیا گیا۔

نیب ہیڈ کوارٹرز نے دونوں افسروں کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب ملتان فیاض قریشی کو ڈی جی نیب سکھر تعینات کر دیا گیاجبکہ ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر مسعود عالم خان کو ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔