لاہور(ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کے بعد اس تحریک میں گرفتاریاں دینے والے رہنمائوں اور کارکنوں کی نظر بندی کو چیلنج کرنے اور رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کل جمعہ کے روز درخواستیں دائر کی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک میں گرفتار یاں دینے والے رہنمائوں اور کارکنان کی رہائی کے لئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں قانونی ٹیم بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے درخواستیں دائر کی جائیں گی اور قانونی ٹیم ہائیکورٹ میں رہنمائوں کی نظر بندی کو بھی چیلنج کرے گی۔نظربندی کو چیلنج کرنے اور رہائی کی درخواستیں آج جمعہ کے روز دائر کی جائیں گی۔