اسلام آباد(ای پی آئی)وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا ترک سفارت خانے کا تعزیتی دورہ، زلزلے سے ہونے والے اموات و تباہی پر اظہار افسوس ترکی میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرا رنج ہے،
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،
پاکستان اور ترکی برادر ممالک ہیں اور دکھ و درد میں ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ ہیں، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری وفاقی سیکرٹری ذولفقار حیدر بھی وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کے ہمراہ تھے،


