پشاور(ای پی آئی )خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکا ہے،خط سیکرٹری گورنر ہاؤس کے نام اورسربمہر ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ خط کھولنے کا مجاز نہیں ،سیکرٹری کے چھٹی پر ہونے کے باعث خط پیر کو کھولا جائے گا،غلام علی نے کہاکہ خط پڑھنے کے بعد الیکشن کمیشن سے بات ہو گی ،عدالتی فیصلے کی روشنی میں دستیاب تاریخ میں الیکشن کرا دیں گے ۔
گورنر کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن مجوزہ تاریخ دے گا،انتخابات کیلئے انتظامات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،خواہش تھی صدر مملکت اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے ۔


