اسلام آباد (ای پی آئی)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 07 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 232 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 46 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.88 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،07 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔