لاہور(ای پی آئی)نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
ایک بیان میں عامر میر نے کہا کہ عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں، نگراں حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے۔عامر میر کا کہنا ہے کہ عورت مارچ میں شریک خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، امید ہے عورت مارچ پر امن طریقے سے منعقد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے شرکا کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔


