اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات کل پیرکو ہوں گے امریکی وفدپاکستان پہنچ چکا ہے،ایک سرکاری امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد گروہ ایک بار پھر پاکستان اور افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ انسداد دہشت گردی کے قائم مقام کوآرڈینیٹر کرسٹوفر لینڈبرگ 6 سے 7 مارچ تک پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک انٹر ایجنسی وفد کی قیادت کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا اور پاکستان دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے مشترکہ خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے اور اور سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام جیسے اہم امور میں تعاون کے حوالے سے پالیسی پر مبنی حکمت عملی تیار کریں گے۔


