لاہور (ای پی آئی ) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دیئے گئے عدالتی نوٹس کی کاپی سامنے آگئی۔

عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملزم عدالت سے مسلسل غیر حاضرہے اور 28 فروری کو عدالتی اوقات ختم ہونے تک عدالت پیش نہیں ہوا۔ ملزم نے ایک درخواست جمع کروائی کہ جوڈیشل کمپلیکس پیش ہونا ہے لہذا آج عدالت ہٰذا میں پیشی سے قاصر ہے۔

درخواست سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدالت ہٰذا میں پیشی ملزم کی ترجیح میں شامل نہیں، ملزم اسلام آباد میں عدالت ہٰذا سے چند منٹ کی مسافت پر ہے، اس بنیاد پر کہ ملزم کی درخواست میں دیا گیا جواز حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، اسے مسترد کیا جاتا ہے۔ لہٰذا ملزم کو 7 مارچ تک گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں