پشاور(ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسد قیصر نے کہاہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک کو جام کر دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں اسد قیصر نے کہاکہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے ،اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم نے فیصلہ کیا ہے پورے ملک کو جام کیا جائے گا۔اسد قیصر کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے حکومت کو فوری الیکشن کا باعزت راستہ دکھایا لیکن امپورٹڈ حکومت اپنی ضد اور انا سے مجبور ہے۔


