لاہور (ای پی آئی ) اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے لایا جانیوالا عدالتی نوٹس شبلی فراز نے 12 بجکر 58 منٹ پر وصول کیا۔

اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیم آج سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی، لاہور پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ پہنچی۔ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان نے پولیس ٹیم کو روک لیا تاہم پولیس کے صرف نوٹس وصول کروانے کے بیان پر رہائش گاہ تک جانے دیا۔

نوٹس مرکزی رہنما شبلی فراز نے وصول کیا اور لکھا کہ عمران خان گھر پر موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نوٹس پر قانون کے مطابق عمل کریں گے