اسلام آباد(ای پی آئی )ایف آئی اے گوجرانوالہ کی بانو بازار سیالکوٹ میں کارروائی ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی مون کرنسی ایکسچینج، بانو بازار سیالکوٹ میں کی گئی۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان میں ساجد اکرام، کامران یعقوب اور عارف خالد شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 10000 یورو، 291000 جاپانی ین، 1750 سعودی ریال، 3650 یواے ای درہم، 3010 افریقن رند، 100 امریکی ڈالر اور 33 لاکھ روپے برآمد کر لے گئے۔ملزمان کے قبضے سے متعدد رسیدیں، موبائل فونز اور استفادہ حاصل کرنے والے افراد کا ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان ایف آئی اے